.........غزل...............
آرزو تھی خیال تھا کیا تھا
تیرا چہرہ جو لال تھا کیا تھا
روٹھنا اور مان بھی جانا
یہ ادا تھی کمال تھا کیا تھا
مجھ کترا کے یوں گذرجانا
تری آنکھوں میں بال تھا کیا تھا
شرم سے ٹمٹمائی آنکھوں میں
پیار کا احتمال تھا کیا تھا
سوچتا ہوں تمہارے بعد اکثر
تم سے پہلے جو حال تھا کیا تھا
خانہ دل میں روشنی کے جلوس
وہ تمہارا جمال تھا کیا تھا
جن دنوں آپ زندگی سے ملے
وہ نذیری جو سال تھا کیا
مسیح الدین نذیری
9321372295
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں