22 اگست، 2016

زمانہ جانتا ہے سرورِ عالم کی عظمت کو

نعتِ رسول
  ﷺ
زمانہ جانتا ہے سرورِ عالم کی عظمت کو
بلایا ہے خدا نے عرشِ اعظم پر ضیافت کو
خدائے پاک نے ہم کو محمد ہی کے صدقے میں
زمیں کا فرش بخشا اور بخشا آسماں چھت کو
اگر تم کو فلاحِ دین و دنیا کی ضرورت ہے
تم اپنی زندگی میں ڈھال لو آقا کی سیرت کو
وہ جس نے ثور کی دشواریاں دیکھی ہوں آنکھوں سے
سمجھ سکتا ہے وہ صدیقِ اکبر کی فضیلت کو
وطن کا اپنے اک بچہ بھی بھوکا رہ نہیں سکتا
بنالیں ہم عمر جیسی اگر اپنی طبیعت کو
وہ اونٹوں کی قطاریں شام سے ارضِ مدینہ تک
سخاوت داد دے عثماں کے اندازِ سخاوت کو
انھیں شیرِ خدا یوں بے سبب کہتی نہیں دنیا
علیِ مرتضی پر فخر ہوتاہے شجاعت کو
جنابِ حنظلہ پریہ فضیلت ختم ہوتی ہے
ملائک غسل آکر دے رہے ہیں ان کی میت کو
مجھے رہنے دیا جائے مدینے کی فضائوں میں
نذیریؔ دیکھتا ہوں میں اسی جنت سے جنت کو

کوئی تبصرے نہیں: