تمنا دیکھ کر یہ میری حالت مسکراتی ہے
طلب کرتا ہوں میں طیبہ کو جنت مسکرا تی ہے
میرا زخمی پیمبر جب دعا دیتاہے طائف میں
تو اس کی دیکھ کر حالت محبت مسکراتی ہے
ہوا بوجہل رسوا لے کے کنکر اپنی مٹھی میں
مگر ان کنکروں کی آج قسمت مسکراتی ہے
تلاوت جب کبھی کرتاہوں میں قرآں کے پاروں کی
میرے آقا کی ہر آیت میں سیرت مسکراتی ہے
نبھائی وہ رفاقت حضرتِ صدیقِ اکبر نے
کہ ان پر ہوکے نازاں خود رفاقت مسکراتی ہے
نبی کو قتل کرنے کو کمر بستہ عمر نکلے
مگر ان کے ارادوں پر مشیت مسکراتی ہے
سخا کے باب میں عثمانؓ کا ثانی نہیں کوئی
وہ جب ایثار کرتے ہیں سخاوت مسکراتی ہے
علی کی شان ا قضاہم علی سے ہی نمایاں ہے
کتابوں میں ابھی تک ان کی حکمت مسکراتی ہے
محمد کے صحابہ سارے تابندہ ستارے ہیں
نبی کہتے ہیں ہر اک میں ہدایت مسکراتی ہے
نذیریؔ جب کوئی اک بار طیبہ دیکھ لیتا ہے
تو اس کی آنکھ تا روزِ قیامت مسکراتی ہے
طلب کرتا ہوں میں طیبہ کو جنت مسکرا تی ہے
میرا زخمی پیمبر جب دعا دیتاہے طائف میں
تو اس کی دیکھ کر حالت محبت مسکراتی ہے
ہوا بوجہل رسوا لے کے کنکر اپنی مٹھی میں
مگر ان کنکروں کی آج قسمت مسکراتی ہے
تلاوت جب کبھی کرتاہوں میں قرآں کے پاروں کی
میرے آقا کی ہر آیت میں سیرت مسکراتی ہے
نبھائی وہ رفاقت حضرتِ صدیقِ اکبر نے
کہ ان پر ہوکے نازاں خود رفاقت مسکراتی ہے
نبی کو قتل کرنے کو کمر بستہ عمر نکلے
مگر ان کے ارادوں پر مشیت مسکراتی ہے
سخا کے باب میں عثمانؓ کا ثانی نہیں کوئی
وہ جب ایثار کرتے ہیں سخاوت مسکراتی ہے
علی کی شان ا قضاہم علی سے ہی نمایاں ہے
کتابوں میں ابھی تک ان کی حکمت مسکراتی ہے
محمد کے صحابہ سارے تابندہ ستارے ہیں
نبی کہتے ہیں ہر اک میں ہدایت مسکراتی ہے
نذیریؔ جب کوئی اک بار طیبہ دیکھ لیتا ہے
تو اس کی آنکھ تا روزِ قیامت مسکراتی ہے
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں