آقا کا نام جب بھی مرے لب پہ آگیا
بادل تھا نور کا جو مرے سر پہ چھاگیا
امی لقب رسول مگر رب کے حکم سے
سارے جہاں کو ڈھنگ سے جینا سکھاگیا
اصحاب مصطفی میں ھدایت کا نور ہے
جو بھی گیا جہاں بھی گیا جگمگاگیا
صدیق ہوں عمر ہوں کہ عثمان یا علی
ان کے خلاف کوئی گیا ڈوبتا گیا
نقش رسول حق پہ نذیری جو چل پڑا
بھٹکا نہیں وہ منزل مقصود پا گیا
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں