5 نومبر، 2016

⁠⁠وہ رحمن و رحیم ایسا کہ رحمت ناز کرتی ہے



⁠⁠وہ رحمن و رحیم ایسا کہ رحمت ناز کرتی ہے
خدا وہ قادرِ مطلق کہ قدرت ناز کرتی ہے

نبوت ناز کرتی ہے رسالت ناز کرتی ہے
محمد مصطفی پر ہر فضیلت ناز کرتی ہے

نبی چلتے ہیں جب راہیں مہک جاتی ہیں خوشبو سے
نبی جب بات کرتے ہیں حلاوت ناز کرتی ہے

 نبی کا رات بھر یا امتی یا امتی کہنا
محبت اتنی امت سے کہ امت ناز کرتی ہے

 خدا ہے مصطفی ہیں بیچ میں پردہ نہیں کوئی 
قریب اتنے کہ اس قربت پہ قربت ناز کرتی ہے

پیمبر نے انھیں صدیق اکبر کا لقب بخشا
میرے صدیق اکبر پر صداقت ناز کرتی ہے

 ابوبکر و عمر عثمان و حیدر جاں نثار ایسے
کہ جن کی جاں نثاری پر روایت ناز کرتی ہے

نذیری جو کبھی اک بار طیبہ دیکھ لیتا ہے
تو اس کی آنکھ تا روزٍ قیامت ناز کرتی ہے

کوئی تبصرے نہیں: