۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نعت پاک ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
فضائے شہر معطر کی بات کرنی ہے
نبی کے روضہ اطہر کی بات کرنی ہے
اے سننے والو وضو کرکے با ادب بیٹھو
مجھے خدا کے پیمبر کی بات کرنی ہے
ملک بھی آئیں گے بیشک میری سماعت کو
کہ دو جہان کے سرور کی بات کرنی ہے
گناہ گار دلوں کو سکون ملے گا ضرور
کہ مجھ کو شافع محشر کی بات کرنی ہے
یہ میری بزم بھی مہکے گی دل بھی جھومے گا
نبی کے خلق معطر کی بات کرنی ہے
جہاں پہ جاکے جبیں آسماں کی جھکتی ہے
مجھے نبی کے اسی در کی بات کرنی ہے
مقام حضرت صدیق خود عیاں ہوگا
کہ غار ثور کے منظر کی بات کرنی ہے
عمر کا ذکر چلا آئیگا یہاں کھنچ کر
دعائے ساقی کوثر کی بات کرنی ہے
سخاوتوں کا اثر اب بھی ہے مدینے میں
غنی کے رتبہ برتر کی بات کرنی ہے
جواں دلوں میں نئی روح پھونکنے کیلئے
جناب فاتح خیبر کی بات کرنی ہے
ہے ذکر ان کے پسینے کا اے نذیری جب
تو کس کو مشک کی عنبر کی بات کرنی ہے
مسیح الدین نذیری
9321372295
فضائے شہر معطر کی بات کرنی ہے
نبی کے روضہ اطہر کی بات کرنی ہے
اے سننے والو وضو کرکے با ادب بیٹھو
مجھے خدا کے پیمبر کی بات کرنی ہے
ملک بھی آئیں گے بیشک میری سماعت کو
کہ دو جہان کے سرور کی بات کرنی ہے
گناہ گار دلوں کو سکون ملے گا ضرور
کہ مجھ کو شافع محشر کی بات کرنی ہے
یہ میری بزم بھی مہکے گی دل بھی جھومے گا
نبی کے خلق معطر کی بات کرنی ہے
جہاں پہ جاکے جبیں آسماں کی جھکتی ہے
مجھے نبی کے اسی در کی بات کرنی ہے
مقام حضرت صدیق خود عیاں ہوگا
کہ غار ثور کے منظر کی بات کرنی ہے
عمر کا ذکر چلا آئیگا یہاں کھنچ کر
دعائے ساقی کوثر کی بات کرنی ہے
سخاوتوں کا اثر اب بھی ہے مدینے میں
غنی کے رتبہ برتر کی بات کرنی ہے
جواں دلوں میں نئی روح پھونکنے کیلئے
جناب فاتح خیبر کی بات کرنی ہے
ہے ذکر ان کے پسینے کا اے نذیری جب
تو کس کو مشک کی عنبر کی بات کرنی ہے
مسیح الدین نذیری
9321372295
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں