نعت پاک.
ٹاٹ پر سوتا ہے جو اور فقر جس کی شان ہے
ہاں وہی میرا نبی کونین کا سلطان ہے
کس میں جرءت ہے میرے آقا سے گستاخی کرے.
جان اپنی احمد مختار پر قربان ہے
ہر جگہ کردار کے اجلے نظر آئے نبی
امن کا وہ شہر ہے یا جنگ کا میدان ہے
ایک طرف سے دودھ پینا ہے میرے آقا کا کام
ان کو بچپن سے ہی کتنی فکر بھائی جان ہے
باندھ کر پتھر شکم پر کام بھی کرتے ہیں آپ
قیصر و کسری بھی ٹھوکر میں ہیں ایسی شان ہے
ہیں مخالف سب مگر کہتے ہیں صادق اور امین
دشمنی ہے اور کتنی خوشنما پہچان ہے
یہ نذیری سوچتا ہوں اور لکھ دیتا ہوں نعت
کتنا خوش قسمت رسول پاک کا حسان ہے.
مسیح الدین نذیری
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں