۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اقوام متحدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ترا چکر بہت بیکار ہے اقوام متحدہ
یقینا تو بڑی مکار ہے اقوام متحدہ
تجھے پیرس نظر آتا ہے اور برما نہیں آتا
کہ تو مغرب کی تابعدار ہے اقوام متحدہ
ترے ہوتے ہوئے ہوتا ہے قتلِ عام برما میں
تو پھر تو کتنی ناہنجار ہے اقوامِ متحدہ
ترے ہوتے ہوئے اک نسل کو خطرہ بقا کا ہے
بتا پھر تیرا کیا کردار ہے اقوام متحدہ
دکھا ارکان میں کچھ مشرقی تیمور کے جیسا
کہاں اب وہ تری للکار ہے اقوام متحدہ
مسلمانوں کا خوں بہتا ہے تو خاموش رہتی ہے
یہی دیکھا گیا سوبار ہے اقوام متحدہ
فقط یورپ کی امریکہ کہ تجھ میں خیر خواہی ہے
بلاشبہ تو جانبدار ہے اقوامِ متحدہ
تو ٹھیکہ دار ہے گر امن عالم کی تو برما میں
لگا کیوں موت کا بازار ہے اقوام متحدہ
نذیری آس کو بس اقوامِ مغرب سے ہی مطلب ہے
انھیں کی حاشیہ بردار ہے اقوام متحدہ
مسیح الدین نذیری
9321372295
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں