........نغمہ آزادی.........
جی جو ہندوستان ہے پیارے
اس میں ہم سب کی جان ہے پیارے
ایکتا بھائی چارگی الفت
میرا بھارت مہان ہے پیارے
چاند تک چاچکا ہے چندریان
اتنی اونچی اڑان ہے پیارے
سارے مذہب یہاں پہ ہیں آزاد
ایسی بھارت کی شان ہے پیارے
مندروں میں ہیں کیرتن اس کے
مسجدوں میں اذان ہے پیارے
میرے بھارت کا جو ترنگا ہے
میرا سمان و مان ہے پیارے
اب نذیری وطن میں ہر جانب
خوب امن و امان ہے پیارے
مسیح الدین نذیری
9321372295
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں