عداوتوں سے حقیقت بدل نہیں سکتی
کبھی خدا کی شریعت بدل نہیں سکتی
یہ دینِ حق ہے یہاں پر نظامِ فطرت ہے
پتہ سب کو کہ فطرت بدل نہیں سکتی
جو آسمان سے اترا نظام ہے اس کو
کبھی جہاں کی حکومت بدل نہیں سکتی
جو چل رہا ہے چلے گا وہی قیامت تک
کبھی ہماری روایت بدل نہیں سکتی
بدل کے ہم یہ تمہارا نظام رکھ دیں گے
مگر ہماری وراثت بدل نہیں سکتی
تمہارے نظم میں ترمیم روز ہوتی ہے
ہماری ایک بھی آیت بدل نہیں سکتی
ہمارا دین نذیری ہمارا سب کچھ ہے
کبھی اسے کوئی طاقت بدل نہیں سکتی
مسیح الدین نذیری
9321372295
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں