..........غزل ...........
گھاؤ لگ جاتا ہے پھر سینے پہ کاری پاگل
عشق کی ناؤ پہ مت کرنا سواری پاگل
وقت جذبات کے سیلاب کہاں دیکھتا ہے
وقت خود ہوتا ہے جذبات سے عاری پاگل
تم کو یاروں پہ بہت ناز تھا اب رونا کیا
عمر بھر کرتے رہو زخم شماری پاگل
کتنا کم عقل ہے انساں کہ جہاں بیٹھا ہے
خود چلاتا ہے اسی شاخ پہ آری پاگل
ایک سکہ میں کروڑوں کی دعا دیتا ہے
ہے مرے شہر کا اے لوگو بھکاری پاگل
خانہ دل میں کچھ اس طرح سے در آتا ہے
روند دیتا ہے وہ پھولوں کی کیاری پاگل
جاکے گھر دیکھو پڑوسی کے نذیری اک دن
کیسے کردیتی ہے فاقوں کی خماری پاگل
مسیح الدین نذیری
9321372295
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں