24 جنوری، 2021

پستیوں میں اتر گیا پانی

 ۔۔۔۔۔.۔۔۔۔۔۔۔ *غزل* ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پستیوں میں اتر گیا پانی

میری آنکھوں میں بھر گیا پانی


کتنے خوساختہ خداؤں کو

کرکے زیر و زبر گیا پانی


ایک چھپر تھا میرے بچوں کا

آئی برسات بھر گیا پانی


میری بستی میں گھر غریبوں کے

آکے برباد کر گیا پانی


خود بنا کرکے راستہ اپنا

پائی منزل ٹھہر گیا پانی


ان کی غیرت کہاں سے جاگے گی 

جن کی آنکھوں کا مرگیا پانی


اب نذیری نہ صبر کو کہیئے

اب تو سر سے گذر گیا پانی


مسیح الدین نذیری

4 تبصرے:

Siraj ghouri کہا...

ماشاءاللہ بہت خوب عمدہ غزل واہ

Siraj ghouri کہا...

ماشاءاللہ بہت خوب عمدہ غزل واہ

Abdul Hannan Khan کہا...

ماشاءاللہ اللہ مزید ترقی دے اور ہمیں اپنے حسن کلام سے نوازتے رہیں آمین

wahdat-e-ummat tv کہا...

WahdateUmmat TV 📺
Wahdateummattv.weebly.com