7 جون، 2018

ہمارے ملنے کا امکان ہے؟ نہیں ہے نا؟


ہمارے ملنے کا امکان ہے؟  نہیں ہے نا؟
کہیں حیات کا ساما ہے؟  نہیں ہے نا؟

تم آؤ دیکھ لو سینے پہ ہاتھ رکھ کے مرے
بدن کا گوشہ یہ سنسان ہے؟ نہیں ہے نا؟

غریب بستی میں  طوفان نئے نہیں صاحب
تمہارے بنگلے میں طوفان ہے ؟ نہیں ہے نا؟

لوائے شہر پہ یہ کس کا نام لکھا ہے
یہاں پہ کوئی مسلمان ہے ؟ نہیں ہے نا

حرام رزق سے اک اچھی نسل چاہتا ہے
بتادے خود کہ یہ امکان ہے؟ نہیں ہے نا.؟

ادب نہ  ہو نہ حیا ہو نہ پیار و الفت ہو
تو ایسا شخص بھی انسان ہے ؟ نہیں ہے نا

ہمیں نذیری جو جو دشمن وطن کا کہتا ہے
کچھ اس کا ملک پہ بلیدان ؟ ہے نہیں ہے نا

کوئی تبصرے نہیں: