5 اکتوبر، 2016

دشتِ تنہائی میں مانوس صدا کس کی تھی

غزل

دشتِ تنہائی میں مانوس صدا کس کی تھی
اے میرے یار بتا تیرے سوا کس کی تھی

میرے گذرے ہوئے کل اتنا بتادے مجھ کو
زخم تو تم نے لگائے تھے دوا کس کی تھی

عمر بھر مجھ کو جلاتی رہی حالات کی دھوپ
جو مجھے راس نہ آئی وہ دعا کس کی تھی

آپ کی راہ پہ چل کر ہوئے رسوا سرِحشر
بولئے شیخِ حرم اس میں خطا کس کی تھی

ہم نے کی ان سے محبت ہمیں مجرم ٹھہرے
قیدِ تنہائی ملی کس کو سزا کس کی تھی

جو بھی ہوتا ہے وہ اچھے کے لئے ہوتا ہے
اے نذیریؔ یہ حسیں بات بتا کس کی تھی



مسیح الدین نذیری
9321372295

کوئی تبصرے نہیں: