7 جون، 2018

شہنشاہ دوعالم ماورائے آسماں پہونچے


نعت رسول صلی اللہ علیہ وسلم 

شہنشاہ دوعالم ماورائے آسماں پہونچے
خدائے پاک سے ملنے مکان سے لامکاں پہونچے

خدانے اپنی قربت کیلئے خود ہی بلایا ہے
فرشتو با ادب عرشِ علی کے میہماں پہونچے

شبِ اسری محمد مصطفے کا نقش پا دیکھو 
جہان پر ابن آدم کا نہیں پہونچا گماں پہونچے

کہا صدیق نے بے ساختہ معراج برحق ہے
انھیں اس سے غرض کیا ہے چنیں پہونچے چناں پہونچے. 

اے ظلم و جبر کی کالی گھٹاؤ دور ہوجاؤ
نوید صبح ہے انسانیت کے مہرباں پہونچے

جہاں اک دوسرے کے خوں کے پیاسے تھے وہیں آقا 
اخوت کی رقم کرنے نرالی داستاں پہونچے

جہاں انسانیت پر ہر طرح شیطان حاوی تھا
چراغِ حق جلانے کو رسول انس و جاں پہونچے

کرم ہے رب کا ورنہ آپ کیا عرض مدینہ کیا
نذیری آپ کی اوقات کیا ہے اور کہاں پہونچے

مسیح الدین نذیری

کوئی تبصرے نہیں: