6 جون، 2018

سارے آداب سکھادوں گا مرے ساتھ چلو


سارے آداب سکھادوں گا مرے ساتھ چلو
عشق کے راز بتا دوں گا مرے ساتھ چلو

ہوش آئیگا نہ تاعمر کبھی پھر تم کو
میں تمہیں ایسی پلادوں گا مرے ساتھ چلو

دل میں چاہت کی جو تھوڑی سی کسک جاگی ہے
میں اسے اور ہوادوں گا مرے ساتھ چلو

ہاتھ خالی ہیں مگر دل ہے محبت کا امیر
یہ نہ سوچو تمہیں کیا دوں گا مرے ساتھ چلو

دور اس مطلبی دنیا سے بہت دور کہیں 
شہر چاہت کا بسا دوں گا مرے ساتھ چلو

بے نشاں یوں ہی بھٹکتے ہوئے رہ جاؤگے
منزلِ عشق دکھادوں گا مرے ساتھ چلو

شہرِ احساس میں لے جاکے نذیری اک دن
پردہ زیست اٹھادوں گا مرے ساتھ چلو

کوئی تبصرے نہیں: