..........غزل...........
اس کو منایا جاسکتا تھا
واپس لایا جاسکتا تھا
جھگڑا نفرت ترک تعلق
سب دفنایا جاسکتا تھا
جابھی چکاتھا گر محفل سے
پھر بھی بلایا جاسکتا تھا
اتنا تعلق رکھ سکتے تھے
آیا جایا جاسکتا تھا
پیار و محبت امن و اماں کا
پھول کھلایا جاسکتا تھا
ناممکن تو کچھ بھی نہیں تھا
کر کے دکھایا جاسکتا تھا
کھول کے ماضی کے روشن داں
دل گرمایا جاسکتا تھا
جتنے رشتے مار چکے ہو
سب کو بچایا جاسکتا تھا
کیوں خاموش تھے آپ نذیری
کچھ تو سنایا جاسکتا تھا
مسیح الدین نذیری
9321372295
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں