#نذیریات4
..........غزل...........
جہاں پسند ہو تم کو وہاں بناتے ہیں
چلو کہ پیار کا اک آشیاں بناتے ہیں
بہلنے والے ہیں ہم روز ان کے وعدے پر
وہ روز روز نئی داستاں بناتے ہیں
وطن میں اہلِ وطن ہی شعور لائیں گے
وطن کے لوگ ہی امن و اماں بناتے ہیں
دعا میں مانگ کے ماں باپ کیلئے صحت
ہم اپنے سر پہ گھنا سائباں بناتے ہیں
عدو کو اپنی بتانی ہے ایک کمزوری
پھر اپنے یاروں کو ہم رازداں بناتے ہیں
مشقتوں کے تھپیڑے ضرورتوں کے پہاڑ
کمر کو وقت سے پہلے کماں بناتے ہیں
مٹا کے نفرتیں ساری چلو نذیری ہم
محبتوں بھرا ہندوستاں بناتے ہیں
مسیح الدین نذیری پورہ معروف مئو
کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں