19 جنوری، 2019

جب مری سمت محبت کا اشارا ہوگا

#نذیریات17
...................... *غزل* ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جب مری سمت محبت کا اشارا ہوگا
کس قدر اوج پہ تقدیر کا تارا ہوگا

آگئے ہیں تیرے ہونٹوں پہ ابھی سے شکوے
اس محبت میں ترا کیسے گذارا ہوگا

کسی موقع پہ نظر میں مری نظریں رکھ کر
خود کو اس نے بڑی رغبت سے سنوارا ہوگا

سوچتا کون ہے اس راہ میں آنے کے لئے
عشق میں فائدہ ہوگا کہ خسارا ہوگا

شدتِ کرب سے آنکھیں ابل آئی ہونگی
پیرہن جب مری یادوں کا اتارا ہوگا

لب پہ بے ساختہ نام آگیا ہوگا میرا
خود میں کھوکر جو کوئی نام پکارا ہوگا

ہم نے دیکھا ہے نذیری اسے پاس آکے بہت
اب یہی عشق نہ پھر ہم سے دوبارا ہوگا

مسیح الدین نذیری پورہ معروف مئو
            

کوئی تبصرے نہیں: