18 نومبر، 2020

خدایا تیری قدرت خوب ہے اس کارخانے میں

۔۔۔۔۔نعت پاک۔۔۔۔۔

خدایا تیری قدرت خوب ہے اس کارخانے میں
مقرر وقت ہے سورج چھپانے میں اگانے میں

اگرہو خواب میں دیدارِ شہر مصطفی حاصل
تو پھر اے عشق رغبت ہے مجھے خود کو سلانے میں

ادھر زنجیر در ہلتی رہی وہ آگئے جاکر 
عجب رفتار ہے عرش بریں تک جانے آنے میں

دم ہستی پہ جب شیطان حاوی ہوگیا ہرسو
محمد مصطفی تشریف لے آئے زمانے میں

الگ یہ بات بوجہل لعیں تو خود ہی عاجز ہے
مگر تونے کسر کوئی نہیں چھوڑی ستانے میں

ابوبکر و عمر عثماں علی کی داستاں پڑھئے
سبھی نایاب ہیرے ہیں نبی کے شامیانے میں

نذیری نعت گوئی کو عبادت مانتا ہوں میں 
مزہ آتا ہے مجھ کو نعتِ سرور گنگنانے میں

        مسیح الدین نذیری
                        

3 تبصرے:

Unknown کہا...

سبحان اللہ ماشاء اللہ بہت ہی عمدہ کلام اللہ آپکو جزائے خیر عطا فرمائے آمین ثم آمین یا رب العالمین، ،دین دنیان میں کامیابی عطا فرمائے عافیت بخشے آمین ثم آمین یا رب العالمین ...

Unknown کہا...

ماشاء اللہ بہت عمدہ

Unknown کہا...

واہ ماشاء اللہ بہت عمدہ نعت پاک